دنیا

سعودی عرب نے یمن کو تباہ کردیا ہے- بان کی مون

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بان کی مون نے یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کو تباہ کردیا ہے جبکہ یمن کے بحران کا حل فوجی طریقہ سے ممکن نہیں ہے۔

بان کی مون نےکہا کہ یمن کے بحران کا حل سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے لیکن سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے یمن پر بمباری کرکے یمن کے بنیادی ڈھانچے اور شہروں کو بالکل تباہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت کو 5 ماہ اور 20 دن ہوگئے ہیں اور سعودی عرب نے اس عرصہ میں صرف یمنی بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظآلمانہ حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑي تعداد شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button