پاکستان

جو علیؑ کو اللہ کہے یا اپنا جیسا سمجھے میں اس پر لعنت کرتا ہو علامہ غضنفر عباس تونسوی

سلطان الذاکرین علامہ غضنفر عباس تونسوی نے اپنے اوپر لگائے جانے والے غالی اور نصیری ہونے والے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جو مولا علی علیہ السلام کو اللہ جانے اور سمجھے میں اس کو مشرک سمجھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ  میں مولا علی ؑ کو اللہ کا بندہ سمجھتا ہوں، میں اپنی مجالس میں مولاعلی علیہ السلام کے اس فرمان کو  کئی دفعہ دہرا چکا ہوں کہ جس میں مولا علی علیہ السلام نے فرمایا کہ میں محمد رسول اللہ صلہ اللہ علیہ والہ وسلم کا بندہ ہوں۔

علامہ غضنفر عباس تونسوی کاکہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ میں مولا علی علیہ السلام کو اللہ مانتا ہوں جبکہ میں اپنی مجالس میں ہزار ہا بار کہہ چکا ہوں کہ جو بھی شخص مولا علی علیہ السلام کو اللہ جانے، مانے، سوچے، کہے، یا دل میں ہی کیوں نہ جانے میں اس کو مشرک سمجھتا ہوں۔

انہوں نے اپنے ایک ویڈیو ریکارڈڈ بیان میں کہا کہ میں ہر اس شخص پر لعنت کرتا ہوں جو علی کو اللہ سمجھے یا اپنے جیسا سمجھے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں علامہ غضنفر عباس تونسوی نے کہا کہ میں مولا علی علیہ السلام کو عبد خدا اور اللہ کی مخلوق سمجھتا ہوں۔

 

 

 

جو علی علیہ اسلام، کو اللہ کہے ،مانےیا سوچے یا دل میں بھی اللہ تسلیم کرے وہ لعنتی ہے، جہنمی ہے۔جو علی علیہ اسلام، کواللہ کہتا ہے اُس پر بھی لعنت، جو علی کو اپنے جیسا کہتا ہے اُس پر بھی لعنت۔

Posted by Shiitenews.Official on Wednesday, September 16, 2015

متعلقہ مضامین

Back to top button