دنیا

سعودی عرب کے امیر شیخ شامی جوان لڑکیوں کا جنسی استحصال کررہے ہیں، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق شام میں جاری تین سال سے بحران کے نتیجے میں در بدر ہونے والی شامی خاندان کی جوان لڑکیاں عرب امیروں کی حواس کا شکا ر بن رہی ہیں۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کا کہناہے کہ شام میں عرصہ سے جاری تنازعہ کی وجہ سے شامی خاندان اپنا ملک چھوڑ نے پر مجبور ہوگئے ہیں،جسکی وجہ سے سعودی عرب سے امیر شیخ ان خاندانوں کی جوان لڑکیوں کو اپنی جنسی حواس کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

برطانوی اخبار نے مزید لکھا ہے ان جوان لڑکیوں کا جنسی استحصال اردن میں بھی کیا جارہا ہے۔

اسی اخبار نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر گلف ممالک کے امیر شیخ شام کے نادار اور مفلس خاندانوں کی جوانوں لڑکیوں کو چند ڈالڑ کے عضوض خرید رہے ہیں، پھر انکا جنسی استحصال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شامی خاندان جو ہجرت کرکے پڑوسی ممالک کے مہاجر کیمپ میں زند گی گذار رہے ہیں ، اس خاندان کی 17سالہ ماور اور 16سالہ سوزہ دونوں بہنوں سے سعودی عرب کے ایک بوڑھے شیخ نے شادی کی اور بیس دن بعد وہ انہیں چھوڑ کا غائب ہوگیا۔

دھیاں رہے کہ سعودی ایما پر شام میں شروع ہونے والی دہشتگردی میں ابتک ایک لاکھ تیس ہزار افراد جانبحق ہوچکے ہیں،جبکہ لاکھوں افراد اپنی جان بچانے کے لئے ملک چھوڑ کر مہاجر کیمپوں میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button