پاکستان

جنرل راحیل شریف مظلوموں کے لئے امید کی کرن ہیں،مولانا حسن ظفر

معروف عالم دین خطیب اور وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ نا م نہا د جمہوریت نے ملک کا جو حال کیا اس سے ایسا لگتا تھا کہ اب مظلوموں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لیکن جنرل راحیل شریف اور انکی ٹیم نے جس طرح اس ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا یہ تائید الہٰی کے سوا کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامات مقدسہ کی زیارات سے واپسی پر ملاقات کے لئے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اللہ نے مظلوم پاکستانی عوا م کی فریاد سن لی ہےاور جنرل راحیل مظلوموں اور بے کسوں کی امید بن کر سامنے آئے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ عنقریب ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button