پاکستان

مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی،حامدرضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،ضرب عضب کے ذریعے جو دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، سنی اتحاد کونسل نے مختلف سیاسی جماعتوں سے الحاق کر لیا ہے‘ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو اپنی اہمیت کا اندازہ ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شورکوٹ میں حاجی عمر دراز فقیر کی رسم قل خوانی میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن ممکن نہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button