نام نہاددہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے
جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن کی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی ،پر و فیسر علامہ لیاقت علی صدیقی، پیر سید شہباز احمد سیفی،علامہ قاسم علوی،ڈاکٹرمفتی محمدحسیب قا د ر ی ،حافظ غلام علی،مفتی نعیم احمدصابری،مفتی احمدسعید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو‘‘آخری دہشتگرد’’کے خاتمے تک جاری رکھاجائے ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت د ہشت گر د و ں کے ‘‘ سہولت کاروں’’ ا و ر‘‘ معاونین’ ’کوبھی عبرت کانشان بنایا جائے ۔وطن عزیزکوامن کاگہوارہ بنانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کادائرہ کاروسیع کرتے ہوئے کالجزاوریونیورسٹیوں کوبھی شامل کیاجائے ۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کوپناہ دینے والے نام نہادمدارس کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے ۔








