سعودی عرب نے یمن پر حملے کے لیے پاکستان سے پھر فوجی مدد کی درخواست کی

12 ستمبر, 2015 00:00

سعودی عرب اور پاکستان کے دوستی گروپ کے ایک رکن اتالای ابوحسن نے اسلام آباد کے دورے میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، یمن کی جنگ میں پاکستان کی فوجی مدد کا خواہاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اندر بھی امن و امان کی برقراری کے لئے ہمیں پاکستانی سیکورٹی دستوں کی ضرورت ہے- پاکستان نے ابھی تک اس خبر کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-

ماہرین کے بقول، سعودی عرب نہ صرف جنگ یمن میں کامیاب نہیں رہا ہے بلکہ اندرون ملک بھی اسے سیکورٹی خطرات اور دہشت گردوں کی دھمکیوں اور عوامی مخالفتوں کا سامنا ہے-

6:13 صبح نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔