عراق

عراقی وزیر اعظم نے 123 افراد کو وزارتخانوں سے نکال دیا

عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے حکومت کے اندر اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 123 افراد کو وزارتخانوں سے نکال دیا ہے۔ ان افراد میں اعلی حکام شامل ہیں حیدر العبادی نے اس سے قبل نائب صدور اور نائب وزراء اعظم کے عہدوں کوبھی ختم کردیا تھا۔ عراقی وزیر اعظم نے اہم شخصیات کی حفاظت پر مامور گارڈز میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکومت کے اخراجات کو کم کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button