مشرق وسطی

بحرین : پرامن مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کا حملہ

اطلاعات کے مطابق بحرین کے علاقے ابوسبع میں منگل کے روز بحرینی عوام نے گرفتار کئے گئے بحرینی طلبہ و طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پرامن مظاہرہ کیا جس پر شاہی حکومت کی سیکورٹی فورسز نے حملہ کردیا –
بحرینی عوام طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد کو تعلیم سے محروم کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے – عینی شاہدین کےمطابق شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اورانہیں ربر کی گولیوں کا نشانہ بنایا – واضح رہے کہ طلبہ و طالبات سمیت بحرینی شہریوں کی بڑی تعداد کو فروری دو ہزار گیارہ سے خاندانی آمریت کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے – بلاد قدیم، سماہیج، المحرق اور کئی دیگر علاقوں میں بھی جمعیت الوفاق اسلامی کے سابق رکن پارلیمنٹ شیخ حسن عیسی اور دیگر تمام قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے ہوئے ہیں – مظاہرین نے اپنے تمام مطالبات پورے ہونے تک پرامن احتجاج جاری رکھنے پر مبنی نعرے لگائے – بحرینی عوام اپنے ملک میں سماجی انصاف اور حقیقی انتخابات کے ذریعے ایک جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button