ایران

بشار اسد کے بارے میں شرط رکھنے والےممالک شام میں خونریزی کے ذمہ دار ہیں

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےتہران میں اسپین کے وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے بارے میں شرط و شروط رکھنے والے ممالک شامی میں جاری خونریزی اور شامی عوام کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور اسپین کے تعلقات دیرینہ اور گہرے ہیں اور اسپین شام اور لیبیا کے بحران کو حل کرنے میں اہم نقش ایفا کرسکتا ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ شام کے بحران کا فوجی حل نہیں بلکہ سیاسی حل ہے اور شامی صدر کے بارے میں فیصلہ شامی عوام کا حق ہے اور کسی دوسرے ملک کو شام کے صدر بشار اسد کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر بعض ممالک شام ، ،راق اور بعض دیگر ممالک میں دہشت گردوں کی حمایت روک دیں تو شام و عراق اور دیگر ممالک میں جاری بحران حل ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ تمام علاقائی مسائل کو مذاکرات اور گفتگو کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button