پاکستان

محرم الحرام سے قبل رانا ثناء اللہ نے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کو رہا کروادیا، فسادات کا خطرہ

پنجاب کے وزیر قانوں رانا ثناء اللہ نے اپنے سیاسی اتحادی جماعت کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے دہشتگرد رہنما اورنگزیب فاروقی کو رہا کروادیا ہے۔

اورنگزیب فاروقی کو سرگودھا کی عدالت نے رہا کیا ہے،جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دہشتگرد کی رہائی کے پیچھے پنجاب کے ایک بااثر وزیر قانوں اور دہشتگردوں کے سہولت کار رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے۔

11987020_890380564382478_3856746608401884809_n.jpg

راناثناء اللہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ پنجاب میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کو سپورٹ کرتے ہیں، جبکہ الیکشن میں یہ جماعتیں رانا ثناء کی ایما پر مسلم لیگ ن کی سیاسی اتحادی تھیں۔

کالعدم جماعت کے دہشتگرد رہنما کی رہائی سے پنجا ب میں نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنادیا  گیا ہے، شیعہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف پنجاب میں پرامن شیعہ مسلمانوں جن میں جلوس پرمٹ ہولڈر،عزادار،سماجی کارکن،علماء اور شیعہ قومی تنظیموں کے رہنما شامل ہیں، ان سب  کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جارہا ہے اور  بہت سوں پر جھوٹے مقدمات بھی پنجاب حکومت کی ایما ہر بنائے جارہے ہیں تو دوسری طرف پنجا ب حکومت دہشتگردوں کو رہا کررہی ہے جن پر ہزاروں افراد کے قتل کا الزام ہے،جبکہ اعلانیہ وہ شیعہ مسلمانوں کے قتل کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں، اسکے باوجود محرم الحرام سے قبل انکی رہائی پر ملت جعفریہ کو شدید تشویش  اور خدشات لاحق ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button