مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، کم سے کم سو ہلاک

لبنانی نیوز ایجنسی النشرہ نے شامی فوج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فوج کے لڑاکا طیاروں نے شہر درعا کے مضافاتی علاقے داعل میں جبھۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تقریبا سو دہشت گرد ہلاک ہو گئے – شمال مغربی علاقے ادلب کے مضافات میں شامی فوج اور رضاکارفورس نے فضائیہ کی مدد سے ابو الضھور ھوائی اڈے پر کارروائی کر کے جبھۃ النصرہ اور جیش الفتح کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے ہتھیاروں کو تباہ کر دیا- اسی طرح فوج کی استقامت کے نتیجے میں حلب کے شمال میں واقع باشکوی علاقے پر احرار الشام نامی دہشت گرد گروہ کی قبضہ کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئ ہیں- دہشت گردوں کو اس محاذ پر بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے- دوسری جانب شامی فوج نے صوبہ حمص میں شہر تدمر اور جزل کی آئل فیلڈ کے علاوہ القریتین علاقے میں کئی آپریشن کئے جس کے نتیجے میں داعش کے کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- شام کے جنوب مغربی علاقے قنیطرہ کے مضافات میں واقع الصمدانیہ میں مسلح افراد کے ٹھکانے پر فضائیہ کی کارروائی میں بھی کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button