پاکستان
کالعدم تکفیری تنظیمیں نیشنل بینک کی سکیورٹی گاڑیوں کو استعمال کرنے لگے۔ انکشاف
نیشنل بینک آف پاکستان کی گاڑی کے ذریعے کالعدم تنظیم کے ایک خطرناک اشتہاری کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد نے نیشنل بینک اسلام آباد کی گاڑی میں مبینہ طور پر سفر کیا ہے۔
پاکستان کے انٹیلی جنس ذرائع کو ملنے والی معلومات نیشنل بینک کی یونین کے عہدیداروں کا کیس پچھلے ہفتے اسلام آباد میں زیر سماعت تھا جہاں پر یونین کے اہم ترین لیڈر پیش ہوئے۔ واپسی پر کالعدم تنظیم کے ایک مطلوب دہشت گرد کو لاہور تک سفر کرانے کیلئے نیشنل بینک کی گاڑی جس پر بینک کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی لاہور پہنچانے کیلئے کراچی آفس سے خصوصی اجازت لی گئی اور اس طرح اس مبینہ مطلوب شخص کو بحفاظت لاہور پہنچایا گیا۔