دنیا

جہاد النکاح (زنا) کرنے والے 16 داعشی ایڈز کا شکار ہوگئے

مراکش سے جہاد النکاح کے لئے شام آئی ہوئی دو لڑکیوں سے ایچ آئی وی کا شکار ہونیوالے داعش کے 16 جنگجوں کو خود کش حملہ آور بننے کا حکم دیدیا گیا ہے، جاوید چوہدری نیوز ویب سے شیعت نیوز نے نقل کیا ہے کہ دولت اسلامیہ میں دہشتگردوں کی جنسی تسکین کے لئے مراکش سے جہاد النکاح کے نام پر لائی گئی دو لڑکیوں کو ایڈز کا مرض لاحق تھا جسکے سبب ان دو لڑکیوں سے 16 داعشی دہشتگردوں نے جنسی تعلقات قائم کیئے اس لئے انہیں بھی یہ مرض لاحق ہوگیا ہے۔ داعش کی انتظامیہ نے ان 16 افراد کو فوراً خود کش حملہ آور بننے کا حکم دیدیا ہے ۔ یہ بھی معلوم ہو اہے کہ رواں سال داعش نے ایک ایچ آئی وی پازیٹو دہشتگرد کا سر قلم کردیا تھا کیونکہ اس نے جانتے بوجھتے جنگ میں زخمی ہونے والے ایک دہشتگرد کو خون کا عطیہ دیا تھا۔ ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آنے کے بعد دہشتگرد گروہ نے اس حوالے سے ایڈز تشخیصی مرکز قائم کیا ہے جہاں مختلف عورتوں سے جہاد النکاح کرنے والے مردوں اور جہاد النکاح کے لئے شام پہنچنے والی عورتوں کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ شام و عراق میں دہشتگردوں کی جنسی تسکین کے لئے سعودی عرب کے ایک سلفی مفتی العریفی نے جہاد النکاح کا فتویٰ دیا تھا، جس کے بعد دنیا بھر سے وہابی و سلفی عورتیں مجاہدین کی جنسی تسکین کے لئے جہاد النکاح کرنے عراق و شام پہنچی تھیں۔ قابل ذکر بات یہ تھی کہ اس فتویٰ کے مطابق ایک عورت ایک وقت میں کئی کئی مردوں سے جہاد النکاح کرسکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button