سعودی عرب

سعودی عرب: دہشتگردی کے مجرموں کو پھلی بار سزائے موت دی گئی

سعودی عرب میں سن 2004 میں انسداد دہشتگردی سے متعلق عدالت کے قیام کے بعد سے پہلی بار دہشتگردی کے الزام میں مجرم قرار دینے والے افراد کو سزائے موت دی گئی ہے، ایک سعودی خبر رساں ایجنسی نے بتایا۔

اطلاعات کے مطابق چاڈ کے دو شہریوں کو القاعدہ کی سرگرمیوں اور دہشت گردانہ حملوں میں حصہ لینے کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سن 2004 میں ان مجرموں نے فرانس کے شہری لورن باربوت کا قتل کیا تھا اور دوسرے اعلی عہدے رکھنے والے غیرملکیوں کو قتل کرنے کے منصوبے بنا رہے تھے۔

یاد رہے کہ فروری سن 2014 کے شروع میں سعودی عرب میں انسداد دہشتگردی کے نئے قانون پر عمل درآمد شروع ہوا۔ اس کے مطابق ملک کی سلامتی، استحکام اور قومی یکجہتی کو خطرے میں ڈالنے والا ہر اقدام "دہشتگردی” قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button