پاکستان

ایپکس کمیٹی نے وزیر اعلی سندھ سے کہہ دیا۔ سپاہ صحابہ کے خلاف کریک ڈائون کرو،

ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے بعد محکمہ داخلہ نے سپاہ صحابہ سمیت 28 سے زائد کالعدم اور نام تبدیل کرکے کام کرنے والی جماعتوں اور ان کے سینکڑوں سرگرم کارکنان کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے لیے حتمی فہرست وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے۔

اس فہرست میں کالعدم تنظیموں کے انتہاپسند عناصر کے خلاف سخت قسم کے اقدام اٹھانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ تیار کردہ حتمی فہرست کی منظوری کے بعد ہی ممکنہ طور پر کوئی کارروائی ہوسکتی ہے۔

سانحہ صفورا، شکارپور سمیت دیگر دہشت گردی کے سنگین واقعات میں یہی کالعدم جماعتیں ملوث رہی ہیں۔ جس کا اعتراف بھی متعلقہ دہشت گردوں نے کیا۔

اس فہرست میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تنظیمیں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن E(2-11) کے زمرے میں آتی ہیں جن کے خلاف کارروائی ہونا قانون کے مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button