دنیا

افغان دیوبندی علما کونسل کا پاکستان کے خلاف اعلان جہاد

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان علما کونسل کے ارکان نے کابل میں ایک اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ پاکستان افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ اس کونسل نے اسی طرح افغانستان کے بارے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کابل حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے خلاف سخت اور ٹھوس اقدامات کرے- اس رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں عوام نے گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان کے خلاف مظاہرے کیے ہیں جن میں افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کی مذمت کی گئی- واضح رہے کہ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے بھی حال ہی میں کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور طالبان کے ساتھ امن و صلح کے بارے میں سنجیدہ اقدام نہ کیا تو وہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button