عراق

دہشت گردانہ حملے، دسیوں عراقی شہری جاں بحق

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک ٹرک بم دھماکے میں کم سے کم ساٹھ افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے- بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے- یہ ٹرک بم دھماکہ، دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر ٹاؤن میں ہوا- بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے- گذشتہ مہینوں کی نسبت حالیہ ہفتے بغداد میں قدرے امن و سکون محسوس کیا جا رہا تھا- ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان دہشت گردانہ حملوں کا مقصد، مغربی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور اس ملک میں سیاسی تبدیلیوں کو متاثر کرنا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button