لبنان

صیہونی حکومت کا اصل مقصد، سید حسن نصر اللہ کا قتل

صیہونی فوج کے کمانڈروں نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی فوج کے تینتیس روزہ حملوں کا اصل مقصد حزب اللہ کے سربراہ کو قتل کرنا تھا-
المنار ٹی وی کی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجی کمانڈروں کے نئے اعترافات کے مطابق دو ہزار چھے میں لبنان پر اسرائیلی فوج کے تینتیس روزہ حملوں کا ایک بڑا مقصد حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانا تھا لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہی- صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے تینتیس روزہ جنگ کے زمانے میں صیہونی ٹی وی چینل دس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ تینتیس روزہ جنگ میں اسرائیلی فوج، حزب اللہ کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی- ایہود اولمرٹ نے مزید کہا تھا کہ ایک عمارت کو یہ سمجھ کر زمین بوس کر دیا گیا تھا کہ یہ سمجھا جا رہا تھا کہ سید حسن نصر اللہ وہاں ہوں گے، لیکن یہ خیال غلط نکلا- صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ڈان حالوٹس نے بھی تینتیس روزہ جنگ کے زمانے میں کہا تھا کہ اس جنگ میں اسرائیلی فوج کا ایک مقصد سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنانا تھا لیکن یہ مقصد حاصل نہ ہو سکا- واضح رہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان کے خلاف دو ہزار چھے کی تینتیس روزہ جنگ میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا- اس جنگ میں تقریبا بارہ سو لبنانیوں کو شہید کیا گیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button