اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ نے اسرائیل کے کئی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو درجنوں میزائلوں سے تباہ کر دیا ہے۔

صہیونیوں نے حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے راکٹوں کی تعداد 120 بتائی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا غزہ میں مکمل فتح حاصل کرنا ممکن نہیں ہے، امریکی حکام

فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ 60 سے زائد کیٹیوشا میزائلوں سے صیہونی حکومت کی "گولان” بریگیڈ کے فوجیوں اور کئی اہم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے یہ کارروائی غزہ کی مزاحمت کی حمایت اور البقاع علاقے میں اسرائیلی دشمن کی جارحیت کے جواب میں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button