اہم ترین خبریںلبنان

صہیونی حکومت اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام،سید حسن نصر اللہ

شیعیت نیوز:لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تنظیم کے کمانڈر شہید سید مصطفی بدرالدین کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید ذوالفقار کے نام سے معروف مصطفی بدرالدین نے سینے پر کئی میڈل سجائے تھے جن میں سے مجاہد، جانباز، اسیر اور کمانڈر جیسے تمغے قابل ذکر ہیں۔

آج مقاومت کی جانب سے ہونے والا ہر حملہ ان شہید مجاہد کمانڈروں کی یاد تازہ کرتا ہے۔

شہید مصطفی بدرالدین نے شہید قاسم سلیمانی، شہید زاہدی اور شہید حجازی کے ہمراہ میدان جنگ میں نمایاں کارنامے انجام دیے۔

امریکہ شام میں اپنی پسند کی حکومت لانا چاہتا تھا۔ شہید بدرالدین اور دیگر شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر مقاومت کو دوام بخشا۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کو فراموشی کے سپرد ہونے سے بچاکر عالمی سطح پر دوبارہ زندہ کیا۔

عرب حکمران صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرکے فلسطین کو تاریخ کے اوراق میں دفن کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کتاب میلے میں شریک

بعض عرب ذرائع ابلاغ شب و روز یہ ثابت کرنے میں لگے ہوئے تھے کہ اسرائیل خطے کی واحد جمہوری حکومت ہے۔

طوفان الاقصی کے بعد مسئلہ فلسطین عالمی برادری اور حکومتوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

اکثر ممالک غزہ میں جنگ بندی کے حامی ہیں۔ 7 اکتوبر کے نتائج میں سے ایک امریکہ اور یورپ میں طلباء کے مظاہرے ہیں جس سے نتن یاہو اور جوبائیڈن غصے کی آگ میں جل رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی قرار داد منظور ہونے کی وجہ سے صہیونی نمائندے کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

صہیونی فلسطین کو اپنے لئے خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

طوفان الاقصی نے دنیا کے ممالک پر واضح کردیا کہ فلسطین کا قیام ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button