ایران

ایٹمی معاہدے سے متعلق اسرائیل کی سازشیں ناکام: ظریف

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بیروت ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہاکہ صیہونی حکومت کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے خلاف اپنی تمام سازشوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ محمد جواد ظریف نے اس موقع پر علاقائی ممالک سے کہا ہے کہ وہ خطے کی اقوام اور حکومتوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے مذاکرات اور باہمی تعاون پر مبنی ایران کی دعوت کا مثبت جواب دیں۔ محمد جواد ظریف نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی معاملہ حل ہونے کے بعد علاقائی ممالک کے تعلقات کا ایک نیا مرحلہ شروع ہو گا جو خطے کے ممالک اور اقوام کے مفاد میں ہو گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں مشترکہ مشکلات کے مقابلے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے مذاکرات اور باہمی تعاون کی شدید ضرورت ہے۔ محمد جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی وجہ سے خطے کے ممالک کو دہشت گردی اور صیہونی حکومت جیسے مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے علاوہ باہمی تعاون کا سنہری موقع بھی میسر آ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button