مشرق وسطی

بحرینی عوام، ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے

بحرین کی الوفاق پارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق بحرینی عوام نے جمعرات کو المعامیر، المرخ اور المصلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔ مظاہرین تمام سیاسی قیدیوں خاص طور سے شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہروں کے شرکا، ہاتھ میں اپنے ملک کا پرچم اور سیاسی قیدیوں کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے اور عوام پر آل خلیفہ کی بربریت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین، سترہ جزیرے پر عائد محاصرے کے فوری اختتام کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہروں میں جمہوریت، آزادی اور برابری کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے۔ یاد رہے کہ چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے بحرینی عوام نے آل خلیفہ کی سعودی اور مغرب نواز آمریت کے خلاف وسیع پیمانے پر پرامن مظاہرے شروع کئے ہیں۔ تاہم آل خلیفہ حکومت، عوام کے مطالبات اور ابتدائی ترین حقوق کو نظر انداز کرتی چلی آرہی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی بحرینی عوام کے انقلاب کو کچلنے کی کوشش میں آل خلیفہ کا مکمل ساتھ دیا ہے اور وہ بھی بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے جاری جرائم میں برابر کے شریک رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button