مقبوضہ فلسطینی: مسجد الاقصی میں کشیدگی جاری

04 اگست, 2015 00:00

بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں اور کشیدگی جاری رہنے کی اطلاعات ہیں-
اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی پر حملہ کرکے اس مسجد کے پانچ خادموں اور عہدیداروں کو گرفتار کر لیا- فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی بستیوں کے انتہا پسندوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کرکے اس پر اسرائیل کا جھنڈا لگانے کی کوشش کی- ادھر بعض فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ابودیس علاقے میں غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے نابلس اور رام اللہ شہروں سے بھی متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے- دوسری طرف ایک صیہونی انتہا پسند نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جاری رکھتے ہوئے قلقیلیہ میں ایک فلسطینی کو اپنی گاڑی سے ٹکر مارکر شدید زخمی کر دیا- زخمی فلسطینی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے-

11:02 صبح اکتوبر 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔