مشرق وسطی

یمن کی تقسیم کے لئے امارات اور سعودیہ میں تعاون

متحدہ عرب امارات نے یمن کی تقسیم کے لئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں جنوبی یمن میں فوجی کارروائی کا ایک مرکز قائم کر لیا ہے-
اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں اور سعودی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر یمنی فوج اور عوامی فورس کے حملوں کے خلاف کارروائی کے لئے جنوبی یمن میں ایک مرکز قائم کر لیا ہے- بتایا جاتا ہے کہ جنوبی یمن میں قائم ہونے والے اس آپریشنل مرکز کا اردن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اسی طرح کے تین مراکز کے ساتھ رابطہ ہے- یمن میں قائم ہونے والا متحدہ عرب امارات کا دفتر سیٹیلائٹ کے ذریعے یمن کے بارے میں سعودی عرب کی وزارت دفاع میں واقع اتحادیوں کے آپریشنل مرکز کو معلومات فراہم کرتا ہے- یہ سیٹیلائٹ فرانس نے متحدہ عرب امارات کو دیا ہے اور یہ یمن کے شہر عدن کے عین اوپر خلا میں موجود ہے- المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب تک متحدہ عرب امارات کے ایک ہزار سے زیادہ فوجی داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں اور سعودی ایجنٹوں کی مدد کے لئے عدن شہر پہنچ چکے ہیں- یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں عمان کے سوا خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک سمیت دس عرب ممالک کے علاوہ صیہونی حکومت اور امریکا بھی سعودی عرب کی مدد کر رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button