بلدیاتی الیکشن شیعہ شناخت کے ساتھ نہیں بلکہ دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر لڑیں گے، علامہ ساجد نقوی

03 اگست, 2015 00:00

بلدیاتی الیکشن کی آمد آمد ہے، کارکنان بھرپور تیاری کریں، الیکشن شیعہ شناخت کے ساتھ لڑنے کی بجائے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے گزشتہ روز شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع اسلام آباد کا اہم اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر سربراہ اسلامی تحریک نے مشکل حالات میں تنظیم کے ساتھ وابستہ افراد کا شکریہ ادا کیا، تنظیم کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن قریب ہیں، جس میں تنظیم کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ہمارا اس حلقہ (اسلام آباد) میں بیس ہزار ووٹ موجود ہے، جس کو تنظیم کے ساتھی، ورک کر کے اور فعالیت دکھا کر قومی پلیٹ فارم کا ساتھ دیے سکتے ہیں۔ اسلام آباد کو میں خصوصی طور پر دیکھ رہا ہوں۔ بلدیاتی الیکشن میں شیعہ شناخت کے ساتھ نہیں آنا چاہتے بلکہ تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر الیکشن لڑیں گے۔

اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے الیکشن آفیسر آخوندزادہ زاہد علی عسکر کو منتخب کیا گیا جنہوں نے اپنی نگرانی میں الیکشن کے لیے پولینگ کروائی جس میں تین امیدواروں نے حصہ لیا۔ جن میں سید محمد علی کاظمی، سید حسین عباس شاہ، سید جاوید حسین شاہ شامل تھے۔ جن میں سے سید محمد علی کاظمی کامیاب قرار پائے۔ اور آئندہ ٹرم 2018 تک کے لیے شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع اسلام آباد کے صدر منتخب ہوئے، جبکہ حسین عباس شاہ صرف دو ووٹ سے الیکشن میں دوسرے نمبر پر جبکہ سید جاوید شاہ کو صرف سات ووٹ کاسٹ ہوئے۔ حلف مولانا فرحت عباس جوادی نے علامہ ساجد علی نقوی کی نیابت میں نئے صدر سے لیا اور آخر میں سید محمد علی کاظمی نئے صدر کے منتخب ہونے پر تمام تنظیمی دوستوںکا شکریہ ادا کیا اور مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض مہر فرحت حسین نے انجام دیئے۔ ضلعی اجلاس کا انعقاد سابقہ جنرل سیکٹری تصور عباس نے مسجد و امام بارگاہ الصادق جی نائن میں کیا جس میں بہت بڑی تعداد شریک تھی، ممبران کے علاوہ مبصرین اور میڈیا کے حضرات بھی شریک ہوئے جن سابقہ صدر ملک تنویر حیدر، نائب صدر مولانا وزیر حسین کاظمی، مولانا ادریس حسین، مولا نعمت اللہ باقری، مولانا مزمل حسین خان اور دیگر عہدران بھی شریک ہوئے۔

5:34 شام اکتوبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔