لاہور:چرچ بم دھماکوں میں ملوث سپاہ صحابہ کے 5 دہشتگرد گرفتار

01 اگست, 2015 00:00

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے یوحنا آباد کے کریس اور کیتھولک چرچز میں رواں سال ہونے والے دھماکوں میں ملوث 5 افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چرچز دھماکوں میں ملوث افراد کے سہولت کار ہیں، جس میں 15 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد ان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے ہے۔

3:19 شام اکتوبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔