ایران

دہشت گردوں کی حمایت ان کے حامیوں کے لئے بھی خطرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کی حمایت ان کے حامیوں کے لئے بھی خطرہ بن جائے گی-
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حسن فیروز آبادی نے بدھ کے دن خطے میں دہشت گرد گروہ داعش کے مقاصد کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش اسلامی ممالک میں اپنی حکومت کی تشکیل کے درپے ہے اور ترکی، سعودی عرب اور قطر بھی اس سے مستثنی نہیں ہوں گے۔ جنرل حسن فیروز آبادی نے مزید کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کی حمایت جلد یا بدیر ان دہشت گردوں کے حامیوں کے لئے بھی خطرہ بن جائے گی- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ترکی دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر پر حملے کے بہانے اس گروہ کے مخالف کردوں پر حملے کر رہا ہے جس کی وجہ سے تکفیری دہشت گردوں کے لئے ترکی کی سرحدوں تک رسائی آسان ہو گئی ہے اور یہ ترکی کی حکومت کی ایک اسٹریٹیجک غلطی ہے۔ جنرل حسن فیروز آبادی نے مزید کہا کہ ترکی کی حکومت کو دہشت گرد گروہ داعش کے پس پردہ حامیوں کی حیثیت سے صیہونیوں اور امریکا کے شیطانی رویے سے ہوشیار رہنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button