یمن

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں 1900 عام شہری شہید

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں میں اب تک 1900 بےگناہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں میں اب تک 1900 بےگناہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق گذشتہ 4 ماہ میں یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 1900 بے گناہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے سعودی رعب پر زوردیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بند کردے ۔ سعودی عرب کئی بار اپنی عارضی جنگ بندی کو خود ہی نقض کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن عرب ممالک میں سب سے زیادہ فقیر ملک ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب یمن پر بڑھ چڑھ کر حملے کررہا ہے اور سعودی عرب اسرائیل کی طرح صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button