مشرق وسطی

بحرین: ابراہیم شریف کی مدت حراست میں توسیع

بحرین میں وعد پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل کی مدت حراست میں توسیع کر دی گئی ہے-
اطلاعات کے مطابق بحرین کے اٹارنی جنرل نے وعد پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل ابراہیم شریف کی حراست کی مدت میں توسیع کر دی ہے- اطلاعات کے مطابق حراست کی مدت میں لگاتار دوسری بار پندرہ دن کی توسیع کی گئی ہے- بحرین کے اٹارنی جنرل نے پندرہ دن پہلے بھی ابراہیم شریف کی چوبیس گھنٹے کی حراست میں پندرہ دن کی توسیع کی تھی- آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے بارہ جولائی کو، ابراہیم شریف کو کہ جب ان کی رہائی کو چوبیس دن ہی گزرے تھے، دوبارہ گرفتار کرلیا تھا- قابل ذکر ہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے- بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی، عدل و انصاف کی برقراری اور منتخب جمہوری نظام حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں- آل خلیفہ حکومت آل سعود حکومت کے فوجیوں کی مدد سے بحرینی عوام کے احتجاج کو سختی سے کچل رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button