مسجد نبویؐ میں کام کرنے والے ورکر کی وہ حرکت جس نے مسلمانوں کو شدید غصہ دلادیا،
مسجد نبویؐ کے اندر جوتے پہن کر کام کرنے والے غیر ملکی شخص کے افسوسناک فعل نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں اشتعال کی لہر دوڑا دی ہے
اخبار ’’سعودی گزٹ‘‘ کے مطابق یہ شخص مسجد نبوی کے اندر بوتلوں میں آب زم زم بھرنے کے کام پر مامور تھا اور مسجد میں آنے والے زائرین کے مطابق جوتے پہن کر مسجد میں داخل ہوا اور اسی حالت میں کام کرتا رہا
متعدد زائرین نے غیر ملکی ملازم کے توہین آمیز فعل پر غم و غصے کا اظہار کیا اور اس کی توجہ اس جانب دلائی مگر اس نے سنی ان سنی کردی۔ مسجد میں موجود کچھ افراد نے صورتحال دیکھتے ہوئے حکام کو اطلاع کردی اور توہین کے مرتکب ہونے والے شخص کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا۔








