شام: دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے تابڑ توڑ حملے

28 جولائی, 2015 00:00

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے دارالحکومت دمشق کے قریب واقع جوبر، زملکا، زبدانی اور کفر بطنا کے علاقوں میں آپریشن کر کے دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ شام کی فوج کے اس آپریشن میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ شام کی فوج نے قنیطرہ کے قریب واقع طرنجا اور جباتا خشب کے علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ شام کے فوجیوں نے ادلب کے مضافات میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ حماہ کے نزدیک واقع عنیق باجرہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کی جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب شام کے ذرائع نے کرد آبادی والے شہر قامشلی میں دو بم دھماکوں کی خبر دی ہے۔ ان بم دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں نے مارچ سنہ دو ہزار گیارہ سے شام کی حکومت کی سرنگونی اور استقامت کے محور کو کمزور کرنے کے مقصد سے اس ملک کے بعض علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے۔

5:20 شام جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔