یمن

آل سعود کے مظالم کے خلاف مظاہرہ

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ حجہ کے عوام نے اپنے ملک پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ یمن کے مظاہرین نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن کے عوام کی مدد کرے۔ مظاہرین نے ان تمام آپشنوں کی حمایت کی جو سعودی عرب کی جارحیت اور یمن کے محاصرے کے خاتمے پر منتج ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چار مہینوں کے دوران یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں شہید ہونے والے یمنی باشندوں کی تعداد چار ہزار دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ شہید ہونے والوں میں نو سو تیئیس بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب رواں سال چھبیس مارچ سے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کر رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں یمن کے اکیس ملین افراد یعنی یمن کی تقریبا اسّی فیصد آبادی کو انسان دوستی پر مبنی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button