مشرق وسطی

یہ وقت بھی آنا تھا! سعودی شہریوں کا کویت میں داخلہ پر پابندی عائد کردی

کویتی میڈیا کے مطابق کویتی سیکیورٹی ایجنسیوں نے سعودی شہریوں کے ملک میں داخلے پر محدود پابندی لگادی ہے۔ اخبار نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد سعودی شہریوں کو ملک میں داخلے سے روکا گیا لیکن اس کی وجہ ان کی سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونا تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال کے باعث ایسا حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا، کویتی اخبار کا دعویٰ ہے کہ کویت میں سعودی سفارتخانے کو متعدد سعودی شہریوں کی جانب سے شکایات بھی موصول ہوئی ہیں کہ انہیں ملک میں داخلے سے روک دیا گیا ۔ اس حوالے سے سعودی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ تاحال اس بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوسکیں۔ ممکن ہے سیکیورٹی اقدامات کی وجہ سے ایسا ہوا ہو اور سفارتخانہ اس سلسلے میں کویتی حکام سے وضاحت مانگے گا۔ یاد رہے 26 جون کو کویتی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد شہید ہوگئے تھے۔ کویتی حکام کے مطابق اس حملے میں سعودی شہری ملوث پائے گئے تھے۔

واضع رہے کہ سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جو اپنی مخصوص شدت پسند وہابی آئیڈیالوجی کو دنیا میں نافذ کرنے کے لئے دہشتگردی کا سہارا لے رہا ہے اور مخالفین کے خلاف جنگی ہتھیار کا بے دریغ استعمال بھی کررہا ہے جسکی واضع مثال یمن ہے جہاں روزنہ کی بنیاد پر سعودی جنگی جہاز معصوم عوام کر بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button