پاکستان

حساس اداروں کی سانگھڑ میں کارروائی، سانحہ صفورا کا سہولت کار اور مرکزی ملزم گرفتار

حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں چھاپہ مار کارروائی کرکے سانحہ صفورا کے سہولت کار موسی کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک شخص موسی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موسی نے سانحہ صفورا کے ملزموں کے لیے سہولت کار کا کام سرانجام دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم موسی کی نشاندہی پر متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سانحہ صفورا کا مرکزی ملزم جلال الدین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم جلال الدین نام بدل بدل کر کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ ملزم جلال الدین عمر کاٹھیو کے نام سے بھی دہشت گردی کی وارداتیں کر چکا ہے، ملزم بوہری برادری سمیت اندرون سندھ میں پولیس اہلکاروں کے قتل اور دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم سندھ پولیس کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button