دنیا

اٹلی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے داعش کے دہشتگرد گرفتار

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے دو افراد کو دہشت گردوں سے مبینہ تعلقات اور دیگر دو کو ٹوئٹر آکاؤنٹ کے ذریعے تشدد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ آکاؤنٹ داعش سے منسلک ہے اور ’روم میں داعش‘ کے نام سے چلایا جارہا تھا، جس میں روم کولوزیم اور میلان دومو کیتیڈرل کی تصاویر کے ساتھ تنبیع کی گئی تھی کہ وہ حملوں کے لیے حدف تلاش کررہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اٹلی کے شمالی شہر بریسہ اور لومبرڈی میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال عراق اور شام میں جنگجوؤں کی داعش نامی تنظیم نے خلافت کا اعلان کرکے ابو بکر البغدادی کو ‘خلیفہ’ مقرر کردیا تھا۔

یہ تنظیم ابتداء میں شام میں بشارت اسد کی حکومت، عراقی سرکاری فورسز اور امریکا پر حملوں میں ملوث تھی تاہم رواں سال تنظیم نے اپنے دائرکار میں توسیع کی اور اب وہ مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں کررہی ہے جبکہ اس کے حمایتی امریکا اور یورپ سمیت دیگر خطوں سے بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ تنظیم وسطی ایشیائی ممالک میں خود کش حملوں کے حوالے سے بہت زیادہ معروف بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button