مشرق وسطی

بحرین صورتحال پر انسانی حقوق کی تنظیموں کا اظہار تشویش

انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت پر بحرینی عوام کے حقوق پامال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

انسانی حقوق کی بارہ عالمی تنظیموں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو خط لکھ کر بحرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس خط میں بتایا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت، پرامن مخالفت کرنے والوں کو قید میں رکھے ہوئے ہے اور اب تک تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث کسی بھی عہدیدار پر مقدمہ نہیں چلایا گیا ہے۔ ان عالمی تنظیموں نے اس مسئلے پر روشنی ڈالی کہ بحرین میں عوام پر دہشت گردی کے الزامات عائد کر کے، انہیں گرفتار اور طویل المدت سزائیں دی جارہی ہیں۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نام اس خط میں بتایا ہے کہ بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے شدید ایذائیں دینے کا مسئلہ بھی اب تک حل نہیں ہوا ہے جس سے بحرین کے عدالتی نظام کی کمزوری کا اندازہ ہوتا ہے۔ ادھر رپورٹوں کے مطابق بحرین کی جو نامی جیل میں سیاسی قیدیوں نے جیل اہلکاروں کے تشدد اور توہین آمیز سلوک کے خلاف گذشتہ جمعے سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ بحرین میں جیل حکام سیاسی قیدیوں کو، مذہبی فرائض انجام دینے کی بنا پر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button