پاکستان
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات کو گرفتار کر لیا گیا
شیعت نیوز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری روابط عارف قنبری کے بعد سیکرٹری سیاسیات غلام عباس کو گلگت بلتستان پولیس نے یمنی مظلوم مسلمانوں کی حمایت کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے، یاد رہے کہ چند ماہ قبل عارف قبنری کو یمن کے مظلوم عوام کی حمایت میں سعودی جارحیت کی مذمت کرنے پر گلگت بلتستان کی نگران حکومت نے انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا، جنہیں گزشتہ دنوں رہا کیا گیا۔ اس حوالہ سے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی کابینہ اگلے چند گھنٹوں میں احتجاج کی کال دے سکتی ہے۔