پاکستان

گلگت بلتستان بھر میں عیدالفطر روایتی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

شیعت نیوز۔ پاکستان بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی جبکہ اس موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

عیدالفطر کے بابرکت موقع پر گلگت بلتستان کے تمام قصبوں اور دیہات میں عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات بھی ہوئے۔ لاکھوں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔ اس سلسلے میں بلتستان کے تمام اہم مقامات پر عید کی نماز بھی ادا کی گئی، عید کی نماز کے بعد لوگ آپس میں گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ بلتستان میں مرکزی روح پرور اجتماع مرکزی عیدگاہ اسکردو میں ہوا، جس میں ہزاروں لوگ شریک تھے۔ نماز عید امام جمعہ و جماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں پڑھی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button