پاکستان
کوئٹہ: شیعہ جوان خود شہید ہوگیا لیکن ہزارہ ٹاون میں دھماکے کی کوشش ناکام بنادی
شیعت نیوز۔کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شیعہ مومن شہید ہوگئے ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق دھماک سردار بہادر یونیورسٹی کے باہر ہوا, شیعہ جوان طالب حسین نےحملہ آورکوروکنےکی کوشش تواس نےخودکودھماکےسےاڑادیا۔ دھماکے کے نتیجے میں طاکب حسین شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،امدادی ادارے جائے دھماکا پر پہنچ چکے ہیں اور امداد کاروائیوں کا آغاز کردیا اور زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔