دنیا

ایٹمی معاہدہ اسرائیل اور سعودی عرب کےخلاف اعلان جنگ ہے

امریکہ کے ایک ریپبلکن سینیٹر لینڈسی گراہم نےویانا میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کو علاقہ میں امریکی اتحادیوں اسرائیل اور سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ قراردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ایک ریپبلکن سینیٹر لینڈسی گراہم نےویانا میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کو علاقہ میں امریکی اتحادیوں اسرائیل اور سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ قراردیا ہے۔

سینیٹر گراہم نے اس معاہدے کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے برا معاہدہ قراردیتےہوئے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب اور اسرآئیل کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب ویانا میں ہونے والے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان معاہدے پر سخت برہم اور ناراض ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button