یمن

سعودی عرب ممنوعہ ہتھیاراستعمال کررہا ہے

تحریک انصاراللہ یمن نے کہا ہے کہ آل سعود یمن کے عوام پر ممنوعہ ہتھیاروں سے حملے کر رہی ہے۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سینئر رکن احمد ہاشم نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود آل سعود نہتے عوام پر ممنوعہ ہتھیاروں سے حملے کر رہی ہیں۔ احمد ہاشم نے کہا کہ بعض مغربی ممالک بالخصوص امریکہ سعودی عرب کو یمن پر حملے کرنے میں مدد دے رہے ہیں اور جنگ بندی کے باوجود ان حملوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ انصار اللہ کے اس رہنما نے کہا کہ آل سعود جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی یمن کے نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ سعودی حکومت سفارتی تعلقات اور بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کرتی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے جمعے سے آخر ماہ مبارک رمضان تک یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے محض دو گھنٹے بعد آل سعود نے یمن کے نہتے عوام پر حملے شروع کر دئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button