داعش نے عراق میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں عید کی نماز پر پابندی لگا دی
عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش نے عراقی شہر موصل میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں عید کی نماز پڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے عید کی نماز کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے موصل میں اس کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی۔ داعش جنگجوؤں نے عید کی نماز کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے دور میں ایسی کوئی نمازنہیں ہوتی تھی۔








