عراق: جنوب مشرقی تکریت میں کاروائی

09 جولائی, 2015 00:00

عراقی فوج نے جنوب مشرقی تکریت سے دہشت گردوں کا صفایا کرنا شروع کر دیا۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج نے جنوب مشرقی تکریت کے دیہاتوں کو داعش عناصر سے پاک کرنے کی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ عراقی فوج نے اس دوران متعدد بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تکریت کے جنوب مشرقی علاقوں کے تمام راستوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ دوسری جانب عراقی پولیس اہلکاروں نے ذی قار اور المثنی صوبوں میں الیمانی دہشت گرد گروہ سے وابستہ چودہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان دہشت گرد عناصر سے اسلحہ، گولہ بارود، لیپ ٹاپ اور مختلف قسم کے حساس وسائل برآمد ہوئے۔ یہ عناصر ماہ رمضان کے آخری عشرے میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ ادھر داعش دہشت گرد گروہ نے مطیبیجہ علاقے سے فرار ہونے والے اپنے عناصر کو گرفتار کرکے انہیں اپنی خود ساختہ عدلیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ دیالہ صوبے کے ایک اعلی سیکورٹی عہدے دار صادق الحسینی کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ان عناصر میں متعدد سرغنہ بھی شامل ہیں۔

7:54 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔