آج یوم شہادت امیرالمومنین ہے،ملک بھر میں مجالس و جلوس برآمد
شیعت نیوز: آج 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیرالمومنین (ع) ہے ،اس سلسلے میں ملک بھر میں عاشقان امام علی کی جانب سے مجالس و جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے، کراچی میں مرکزی جلوس شہادت امیرالمومینن (ع) نشترپارک سے برآمد ہوکر کھاردار حسینہ ایرانیاں امامبارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا ،جبکہ شرکاء جلوس ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین باجماعت ادا کریں گے۔








