عراق

عراق: فوج نے صوبہ صلاح الدین میں دس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

عراق کی عوامی فورس کی کمان نے اعلان کیا ہے کہ فوج نے منگل کے روز شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر بیجی کے تل البوجراد علاقے میں حملہ کر کے دس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا- اس حملے میں عراقی فوج نے داعش کے ایک آئیل ٹینکر اور ایک بلڈوزر سمیت پانچ ایسی گاڑیاں بھی تباہ کردیں جن میں بم نصب تھے- واضح رہے کہ شہر بیجی کا اسّی فیصد حصہ سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے اور شہر بیجی کے بقیہ حصے کو آزاد کرانے کے لئے فوج کی کارروائی جاری ہے- عراقی فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے صوبہ الانبار کے مرکز الرمادی کے شمال میں واقع پروانہ شہر پر داعش کے قبضے کی خبر کی تردید کی ہے- داعش دہشت گردوں نے پیر کے روز صوبہ الانبار میں اپنی پے در پے شکستوں پر پردہ ڈالنے کے لئے شہر حدیثہ کے مضافاتی شہر پروانہ پر حملہ کر دیا تاہم البونمر کے اہل سنت قبائل نے سخت جوابی حملہ کرتے ہوئے داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button