سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر دفاع پر 130 ارب ڈالر کرپشن کا الزام

سعودی شہزادہ سعود بن سیف النصر نے سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے ، سعودی ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان پر 130 ارب ڈالر کے کرپشن کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بحرین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی شہزادہ سعود بن سیف النصر نے سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے ، سعودی ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان پر 130 ارب ڈالر کے کرپشن کا الزام عائد کیا ہے۔

شہزادہ سعود بن سیف النصر نے اپنے ٹوئیٹ پیج پر لکھا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے گذشتہ پانچ ماہ میں اپنے باپ ملک سلمان کی بیماری الزائمر سے سؤ استفادہ کرتے ہوئے 130 ارب ڈالر کا مالی کرپشن کیا ہے اور سعودی بزرگوں کو اس بات پر نظر رکھنی چاہیے ۔

سعودی شہزادہ سعود بن سیف النصر نے کہا کہ سعودی حکومت یومیہ 12 ملین بیرل تیل نکالتی ہے جبکہ سرکاری سطح پر 9 ملین بیرل تیل بتایا جاتا ہے۔ سعودی شہزادے کا کہنا ہے سعودی حکومت میں مالی فساد اور کرپشن سر تک پہنچ گیا ہے اور سعودی عرب کے بزرگوں کو چاہیے کہ وہ حکومت میں جاری بڑے پیمانے پر مالی فساد کو روکنے کی تلاش و کوشش کریں اور جو لوگ قومی سرمایہ کو تباہ و برباد کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائي اور انھیں سرنگوں کرنے کی کوشش کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button