لبنان

علاقے میں تکفیری دھشتگردی امریکہ اور صیہونی حکومت کی پیداوار. حزب اللہ نائب سربراہ

حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں لبنان کی الامہ تحریک کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت شیخ عبدالناصر الجبری کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ تکفیری دہشت گردی کی جڑویں امریکہ اور صیہونی حکومت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد صرف امریکہ اور صیہونی حکومت کے مفاد کے لئے بنائے گئے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے حقیقی اسلام کی جانب بازگشت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام، ایک جانب نام نہاد دعویداروں کے چہرے سے منافقت کا نقاب ہٹا دیتا ہے تو دوسری جانب ان لوگوں کی شان و منزلت میں اضافہ کردیتا ہے جو اس الہی دین کو اتحاد، سلامتی اور انسانیت کا دین سمجھتے ہیں۔ ملاقات کے دوران الامہ تحریک کے سربراہ شیخ عبدالناصر الجبری نے بھی شیخ نعیم قاسم کی باتوں کی تائید کی۔ انہوں نے لبنان کے اندرونی حالات، بالخصوص شام اور لبنان کی سرحدوں پر دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button