یمن

یمن کی مسلمان ، مظلوم اور عزیز قوم کا دفاع باعث فخر

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے اپنے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ یمن کی اس مسلمان ، مظلوم اور عزیز قوم کا دفاع کررہے ہیں جس کے اخلاق اور ایمان کی گواہی پیغمبر اسلام (ص) نے دی ہے۔
العہد کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اپنے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ یمن کی اس مسلمان ، مظلوم اور عزیز قوم کا دفاع کررہے ہیں جس کے اخلاق اور ایمان کی گواہی پیغمبر اسلام (ص) نے دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ لوگ ملک کے استقلال ، آزادی اور قوم کی عزت اور شرف کے لئے لڑ رہے ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کی استقامت اور پائداری نہ ہوتی تو آج ملک پر سعودیوں، اسرائیلیوں اور امریکیوں کا قبضہ ہوگیا ہوتا۔ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ کامیابی یمنی عوام کے قدم چومےگی ہم نے سعودیوں ، یہودیوں اور امریکیوں کو ملک میں قدم نہیں رکھنے دیا۔ انھوں نے کہا کہ لڑائی کا فیصلہ زمین پر ہوتا ہے فضا میں نہیں ، بچوں اور بےگناہ شہریوں کا قتل عام بزدلی کی علامت ہے سعودیوں اور امریکیوں نے اس جنگ میں بڑی بزدلی کا مظاہرہ کیا۔ اگر سعودی عرب کے ساتھ امریکہ ہے تو ہمارے ساتھ ہمارا اللہ اور ہمارے رسول (ص) ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ رسول اسلام (ص) نے یمنی عوام کے ایمان اور اخلاق کی گواہی دی ہے اور ہم نے جنگ میں تمام اسلامی اور اخلاقی پہلوؤں کی رعایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button