پاکستان

بلوچستان: ‘را’ فنڈ پر کالعدم تنظمیوں میں تصادم

کوئٹہ: بلوچستان کے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی اضلاع میں 2 علیحدگی پسند گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 عسکریت پسند ہلاک ہوئے، صوبائی وزیر داخلہ نے ‘را’ کی جانب سے ملنے والی فنڈنگ کو تصادم کی وجہ سے قرار دیا۔

مقامی انتظامیہ ہلاکتوں کی تعداد کی درست تصدیق نہیں کرپائی۔

لیویز کے افسر نے بذریعہ فون ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ تصادم میں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم کتنی ہوئی ہیں، اس بات کا یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔

یہ تصادم دونوں اضلاع کی سرحد پر سوری دربار اور ہان نالہ پر پیش آیا۔ دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔

ایک سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام عسکریت پسندوں کا تعلق دو مختلف علیحدگی پسند گروپوں سے ہے۔

انہوں نے بتایا کے مسلح تصادم کے باعث متعدد عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے باعث علاقے میں صورت حال کشیدہ ہے۔

ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کو بلوچستان کے سب سے زیادہ حساس اضلاع میں شمار کیا جاتا ہے۔ عسکریت پسند ان علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے قومی تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

"را” کی فنڈنگ پر تصادم !
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی تصادم کی تصدیق کی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ دونوں دہشت گرد تنظیمیں ہیں جن میں تصادم ‘را’ کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی تقسیم کی وجہ سے ہوا۔

فورسز کی جانب سے کسی کارروائی پر ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقہ ہے لہذا فورسز کو صبح روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button